اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بعض ذرائع ابلاغ کے مطابق امیر قطر کا یہ خیال ہے کہ یوسف قرضاوی کو دوحہ کی جامع مسجد عمر بن خطاب میں نماز جمعہ کے خطبے دینے پر پابندی عائد کر دی جائے۔اس قطری فتنہ انگیز مفتی جو مسلسل کئی سالوں سے دوحہ کی جامع مسجد عمر خطاب میں خطبے دے رہا ہے نے گزشتہ ہفتے جمعے کے خطبوں میں مصر کے حالات کو مشتعل کرنے کے حوالے سے کچھ بیانات دیے۔ادھر سوشل نٹ ورک ٹویٹر پر قرضاوی سے مخصوص صفحے پر ان جملوں کے ساتھ معذرت خواہی کی گئی تھی: شیخ قرضاوی گزشتہ نماز جمعہ کے خطبوں کے بابت معذرت خواہی کرتا ہے اور آئندہ خطبوں میں خدا کی مدد سے معمولی رویہ اختیار کرے گا۔کہا جاتا ہے کہ قرضاوی نے اپنےخطبے میں جو مصر کی فوج کے خلاف بیان دیا تھا اس کے حوالے سے یہ معذرت خواہی کی ہے۔امیر قطر کے قریبی ذرائع کے مطابق امیر قطر نے یوسف قرضاوی کو دوحہ کی جامع مسجد میں خطبہ دینے سے منع کر دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 493720
امیر قطر کے قریبی ذرائع کے مطابق امیر قطر نے یوسف قرضاوی کو دوحہ کی جامع مسجد میں خطبے دینے سے منع کر دیا ہے۔